عزمِ نکاح کے سلسلہ میں لڑکی کو ایک نظر دیکھنا
ملفوظاتِ حکیم الامت مجد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ توافق و تناسب کا لڑکی اور لڑکے کے متعلق دیکھنا تو بہت ضروری ہے۔ اسی واسطے حالات کی تحقیق کے علاوہ لڑکے کا لڑکی کو ایک نظر سے دیکھ لینا ، جبکہ نکاح کا ارادہ ہو کوئی حرج نہیں ، اس لیے کہ تمام عمر کا تعلق پیدا کرنا ہے، اس میں بڑی حکمت ہے۔ حدیث میں اس کی اجازت ہے ، مگر یہ دیکھنا تحقیق کی نظر سے ہوگا، تلذذ کی نیت سے نہیں۔ جیسے طبیب کا دیکھنا محض اس نیت سے کہ نبض سے مزاج کی برودت اور حرارت وغیرہ معلوم ہوجائے ، نہ کہ تلذذ کی غرض سے، اور ایسی ہی ضرورت سے چہرہ اور کفین (دونوں ہاتھ) کا کھولنا جائز کر دیا گیا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

