عبادات کے وسائل بھی عبادت ہیں
مامورات میں نماز فرض ہے۔۔۔۔ اس فرض کو بجا لانے کیلئے کچھ چیزوں کا اہتمام کیا گیا کہ اذان جب سنو تو اس کا جواب دو تاکہ اذان سنتے ہی فکر پیدا ہوجائے کہ اب مجھے نماز کو جانا ہے۔۔۔۔ اس کے بعد وضو کا اہتمام کرو۔۔۔۔ پھر ترغیب دی گئی کہ مسجد میں جائو گے تو ہر قدم پر ایک نیکی لکھی جائے گی اور ایک بدی مٹا دی جائے گی۔۔۔۔ حالانکہ قدم رکھنا اپنی ذات سے کوئی عبادت نہیں لیکن نماز کیلئے قدم رکھنا عبادت قرار دے دیا گیا۔۔۔۔ اس لئے کہ یہ قدم نماز پڑھنے کا ذریعہ بنے گا تو اذان کا جواب دینا‘ قدم اٹھانا‘ وضو‘ استنجا اور طہارت وغیرہ کی فضیلت آئی۔۔۔۔
