عاملین اور تعویذ
ارشاد فرمایا کہ مشکلات و آزمائش سے پریشان ہو کر اور بہت ساری کوششوں کے بار آور نہ ہونے سے بیزار و مایوس ہو کر بعض مرتبہ انسان کسی ’’غیبی مسیحا‘‘ کی تلاش میں لگ جاتاہے ۔ ایسے میں جگہ جگہ پھیلے ہوئے موقع پرست شاطر عاملین اپنا داؤ چلاتے ہیں ، مصیبت میں مبتلا لوگوں کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ورغلاتے ہیں؛ اقرباء و اصدقاء سے بدگمان کرتے ہیں ، مال بھی لوٹتے ہیں ، عزتوں پر بھی ہاتھ ڈالتے ہیں اور ایمان بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔
تمام مشکلات سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے۔ نفس کو مزکَّی و مجلَّی کر لو، گناہوں کی آلائشوں سے پاک ہوکر اللہ کریم کی رحمتوں کے سائے میں آجاؤ یعنی خود ہی عامل بن جاؤ ۔ پھر دنیا میں بھی مزے اور آخرت میں بھی آسائشیں۔ تزکیہ ہی سب سے بڑا تعویذ ہے۔
( مؤرخہ ۷ دسمبر ۲۰۱۹ء، بعد نمازِ عشاء بمقام خانقاہِ فاروقیہ، اسلامک دعوۃ اکیڈمی، لیسٹر، برطانیہ)
ازافادات محبوب العلماء حضرت مولانا سلیم دھورات مدظلہ العالی (خلیفہ مجاز مولانا یوسف لدھیانوی شہید رحمہ اللہ تعالیٰ)۔
نوٹ: اس طرح کے دیگر قیمتی ملفوظات جو اکابر اولیاء اللہ کے فرمودہ قیمتی جواہرات ہیں ۔ آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online/
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔ براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ ودیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔
اور ایسے قیمتی ملفوظات ہمارے واٹس ایپ چینل پر بھی مستقل شئیر کئے جاتے ہیں ۔ چینل کو فالو کرنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
شکریہ ۔

