عالم سے بدگمان نہ ہونا چاہئے
بعض لوگ دوسری غلطی یہ کرتے ہیں کہ جب وہ کسی عالم کو کسی غلطی میں یا گناہ میں مبتلا دیکھتے ہیں تو بس فوراً اس سے قطع تعلق کر لیتے ہیں۔۔۔۔ اور اس سے بدگمان ہو کے بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔۔ اور بعض اوقات اس کو بدنام کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ مولوی ایسے ہی ہوتے ہیں۔۔۔۔ اور پھر تمام علماء کرام کی توہین شروع کر دیتے ہیں کہ آج کل کے علماء تو ایسے ہی ہوتے ہیں۔۔۔۔ اسی حدیث کے دوسرے جملے میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بھی تردید فرما دی کہ اگر کوئی عالم گناہ کا کام کر رہا ہے تواس کی وجہ سے اس سے قطع تعلق بھی مت کرو، کیوں؟
