عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

آپ خوشبو کی چیز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔۔۔۔ (نشرالطیب)
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر شب میں بھی خوشبو لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے فراغت کے بعد وضو کرتے اور پھر خوشبو لباس پر لگاتے۔۔۔۔ خدمت اقدس میں خوشبو اگر ہدیۃً پیش کی جاتی تو آپ اس کو ضرور قبول فرماتے۔۔۔۔ خوشبو کی چیز واپس کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔۔۔۔ (شمائل ترمذی)
ریحان کی خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اس کے رد کرنے کو منع فرماتے تھے (شمائل ترمذی)
مہندی کے پھول کو حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بہت محبوب رکھتے تھے۔۔۔۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مشک اور عود کی خوشبو کو تمام خوشبوؤں سے زیادہ محبوب رکھتے (زادالمعاد)
آپ خوشبو سر مبارک پر بھی لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تین چیزیں نہ لوٹانا چاہئیں۔۔۔۔ تکیہ۔۔۔۔ تیل (خوشبو) اور دودھ۔۔۔۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مردانہ خوشبو وہ ہے جس کی خوشبو پھیلتی ہو اور رنگ غیر محسوس ہو جیسے گلاب اور کیوڑہ اور زنانہ خوشبو وہ ہے جس کا رنگ غالب ہو اور خوشبو مغلوب ہو جیسے حنا۔۔۔۔ زعفران (شمائل ترمذی)
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سکہ (وعطردان یا عطر کا مرکب) تھا اس میں سے خوشبو استعمال فرماتے تھے۔۔۔۔ (شمائل ترمذی)
سرمہ لگانا:۔ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک سرمہ دانی تھی جس سے آپ سوتے وقت ہر آنکھ میں تین مرتبہ سرمہ لگاتے تھے۔۔۔۔ (ابن سعد۔۔۔۔ شمائل ترمذی)
عمران بن ابی انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی داہنی آنکھ میں تین مرتبہ سرمہ لگاتے اور بائیں میں دو مرتبہ۔۔۔۔ (ابن سعد)
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ تمہیں اثمد استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ نظر کو تیز کرتا ہے۔۔۔۔ بال اُگاتا ہے اور آنکھ روشن کرنے والی چیزوں میں سے بہترین ہے۔۔۔۔ (شمائل ترمذی۔۔۔۔ ابن سعد)

خوشبو کے استعمال کی سنت

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم خوشبو کو رد نہ فرماتے تھے۔۔۔۔ (ترمذی شریف)

پرفیوم تھراپی

جرمنی کے ڈاکٹر ایلف نے اس طریقہ علاج کو عام کیا اور ہزاروں لوگ اس سے صحت یاب ہوئے۔۔۔۔ ڈاکٹر ایلف کے مطابق چونکہ خوشبو ایک جزو لطیف ہے اور روح بھی لطیف ہے۔۔۔۔ اس لئے جب کوئی شخص خوشبو لگاتا ہے تو اس کے اثرات فوراً روح پر پڑیں گے اور روح کی وجہ سے جسم صحت اور تازگی کی طرف مائل ہوگا۔۔۔۔
بادشاہوں کے محلات میں بعض خوشبودار لکڑیوں کی دھونی دی جاتی تھی اور جب محل میں کوئی بیمار ہوتا تو بھی خوشبودار لکڑیوں کی دھونی دی جاتی یہ اس بات کی علامت ہوتی کہ اس خوشبو کے اثر سے مریض جلد صحت یاب ہوجائے گا۔۔۔۔
حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم نے ریحان کی خوشبو کو پسند فرمایا۔۔۔۔ ریحان کی خوشبو پرانے ملیریا کا قطعی علاج ہے۔۔۔۔ ایسے مریض جن کا بلڈ پریشر ہمیشہ ہائی رہتا ہو۔۔۔۔ان کے لئے بہت مفید ہے۔۔۔۔ جذبات کی تیزی کو نارمل کرتی ہے جن لوگوں کو معدے کا السر اور تیزابیت ہو ان کے لئے اس کا لگانا فائدہ مند ہے۔۔۔۔
یاد رکھیں خوشبو زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے آپ ایک ایسی جگہ جائیں جہاں ہر طرف خوشبو اور مہکار ہو تو آپ کی طبیعت اور مزاج کی کیفیات کیا ہوں گی وہ آپ بہتر سمجھتے ہیں۔۔۔۔
اس کے برعکس ایک ایسی جگہ جائیں جہاں بدبو ہو تو انسان کی طبیعت میں تکدر، بے چینی، نفرت حتیٰ کہ بعض حضرات کو قے آجاتی ہے۔۔۔۔
معلوم ہوا کہ خوشبو اور بدبو کا اثر تمام زندگی پر پڑتا ہے اس لئے حضور اقدس صلی اﷲ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن خاص طور پر خوشبو لگانے کی ہدایت کی ہے کہ نما ز جمعہ کے لئے دور دور سے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور خوشبو ان حاضرین کی طبیعت میں خوشگواری اور مسرت پیدا کردیتی ہے۔۔۔۔
اس طرح عود اور مشک کی خوشبو بھی اعصاب میں نشاط اور تحریک پیدا کرتی ہیں۔۔۔۔ ان خوشبوئوں کو لگانے والا ہمیشہ چست اور حاضر دماغ رہے گا۔۔۔۔ (فطری علاج)(سنت نبوی اورجدید سائنس)

سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

مختلف سنتیں

مختلف سنتیں سنت-۱ :بیمار کی دوا دارو کرنا (ترمذی)سنت- ۲:مضرات سے پرہیز کرنا (ترمذی)سنت- ۳:بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی مت کرو (مشکوٰۃ)سنت- ۴:خلاف شرع تعویذ‘ گنڈے‘ ٹونے ٹوٹکے مت کرو (مشکوٰۃ) بچہ پیدا ہونے کے وقت سنت-۱: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان...

read more

حقوق العباد کے متعلق سنتیں

حقوق العباد کے متعلق ہدایات اور سنتیں اولاد کے حقوق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ: ٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتائو کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔۔۔۔ ٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور...

read more

حسن سلوک سے متعلق ہدایات اور سنتیں

حسن سلوک سے متعلق ہدایات اور سنتیں ۔(۱) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تباہ ہو وہ شخص! تباہ ہو وہ شخص! تباہ ہو وہ شخص! پوچھا گیا یا رسول اللہ! وہ شخص کون ہے؟ فرمایا: وہ شخص جو اپنے والدین میں سے کسی ایک یا...

read more