عاجزی کی برکت کا عجیب واقعہ
حکیم الامت حضرت تھانوی ؒفرماتے ہیں ایک مہاجن کی لڑکی پر ایک جن عاشق تھا بڑے بڑے عامل آئے مگر ناکامیاب رہے۔۔۔۔ جن بڑا ہی سرکش اور قوی تھاجو عامل جاتا صحیح و سلامت واپس نہ ہوتا۔۔۔۔ اب بے چارہ عامل ہے کہ اس میں لٹکا ہوا ہے ایسا ظالم تھا کسی نے اس مہاجن سے ویسے ہی بطور تمسخر کہہ دیا کہ فلاں مسجد میں جو مؤذن ہیں بہت بڑے عامل ہیں وہ مہاجن اس بے چارے کو جا لپٹا۔۔۔۔
یہ ہر چند قسم کھاتا ہے مگر مہاجن ہے کہ پیروں پر گرا پڑتا ہے خوشامد کر رہا ہے جب یہ عاجز ہو گیا اس نے کہا کہ اچھا میں چلتا ہوں۔۔۔۔ یہ بتلائو کہ کیا دو گے۔۔۔۔؟
مہاجن نے کہا کہ جو کہو۔۔۔۔ کہا کہ پانچ سو روپے اس نے کہا کہ منظور یہ سمجھا کہ دو ہی باتیں ہیں یا تو کام بن گیا اور پانچ سو روپے مل گئے تو بڑی راحت اور عیش سے گزرے گی اور اگر مار دے گا تو اس مصیبت اور پریشانی و ناداری کی زندگی سے مر جانا ہی بہتر ہے۔۔۔۔
بے چارہ غریب تھا بسم اللہ پڑھ کر مہاجن کے ساتھ ہو لیا۔۔۔۔ اس کے مکان پر پہنچا اس جن نے نہایت زور سے ڈانٹا کہ کیسے آیا ہے ؟یہ ہاتھ جوڑ کر قدموں پر گر گیا کہ حضور کی رعیت کا جولاہہ ہوں‘ حضور نہ میں عامل ہوں نہ عمل چلانے آیا ہوں ایک جاہل اور غریب آدمی ہوں یہ مہاجن جا کر سر ہو گیا ہرچند عذ ر کیا نہ مانا‘ اس لئے مجبوری کو چلا آیا۔۔۔۔
حضور کی بڑی نوازش ہو گی اگر حضور ۵ منٹ کے لئے اس لڑکی سے جدا ہو جائیں مجھ کو ۵۰۰ روپے مل جائیں گے میں غریب آدمی ہوں میرا بھلا ہو جائے گا اور حضور کا کوئی نقصان نہ ہو گا۔۔۔۔ پھر اگر دل چاہے آ جائیے یہ سن کر جن بڑے زور سے قہقہہ مار کر ہنسا اور یہ کہا کہ ہم تیری خاطر سے ہمیشہ کیلئے جاتے ہیں۔۔۔۔
اس مؤذن کی بڑی شہرت ہو گئی کہ بہت بڑا عامل ہے۔۔۔۔ تواضع کی برکت سے عمر بھر کی روٹیا ںسیدھی ہو گئیں۔۔۔۔ (مواعظ و ملفوظات حکیم الامت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

