ظاہر کی درستی کا باطن کی اصلاح میں خاص اثر ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ ظاہر کی درستی بھی بے کار نہیں، اس کا باطن پر بھی بہت زیادہ اثر ہوتا ہے۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام ساحرانِ فرعون کے مقابلہ کے لئے تشریف لے گئے تو مقابلہ کے بعد ساحر تو سب مسلمان ہوگئے لیکن فرعون محروم رہا۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خدا تعالیٰ سے اس کا سبب پوچھا تو ارشاد ہوا کہ اے موسیٰ ! ساحران فرعون اس وقت تمہار الباس پہن کر آئے تھے۔ ہماری رحمت نے گوارا نہ کیا کہ تمہارے ہم لباس جہنم میں جائیں۔ اس لئے ہم نے ان کو ایمان کی توفیق دی اور فرعون محروم رہا ( کیونکہ اس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرح لباس نہ پہنا تھا)۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

