ظاہری علوم کا حصول بھی واجب ہے

ظاہری علوم کا حصول بھی واجب ہے

یاد رکھیں کہ آفاق کا علم حاصل کرنا یہ واجب ہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس علم کی وجہ سے کافر مسلمانوں پرغالب آ سکتے ہوں اس علم کا حاصل کرنا مسلمانوں پر واجب ہے۔ دیکھو! یہ ہے اصل نکتہ۔ اگر مسلمان مغلوب ہو جاتے ہیں کسی وجہ سے اور اسلام کا پرچم نیچا ہو جاتا ہے کسی وجہ سے تو فرمایا کہ تم وہ علم حاصل کرو جس سے وہ غالب آ سکتے ہیں اوراعلائے کلمہ کے لئے نکلو! تو جس علم کی وجہ سے کافر مسلمانوں کے اوپر غالب آ سکتے ہیں، اس علم کا حاصل کرنا واجب ہے۔
لیکن جس علم کی بات ہم کر رہے ہیںیہ علم انفس سے تعلق رکھتا ہے کہ انسان کے نفس کی اصلاح کیسے ہوتی ہے؟ اللہ کی رضا کیسے ملتی ہے؟ انسان کی روح کو غذا کیسے ملتی ہے؟ یہ علم حاصل کرنا فرض عین ہے۔ اب درجے کا اندازہ آپ خود لگائیں۔ جو کالجوں یونیورسٹیوں میں جا رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ کہیں تو وہ واجب پر عمل کر رہے ہیں، لیکن جو مدارس میں جا رہے ہیں وہ فرض عین پر عمل کر رہے ہیں۔ اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم علماء کی قدر کریں اور ان کا اکرام کریں اور خود بھی علم حاصل کرنے کی کوشش کریں اور اللہ تعالیٰ سے علم کا نور مانگیں۔(ج 28ص270)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more