طالب ِ اصلاح کو اپنی غلطی کی تاویل نہ کرنا چاہیے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ جس کا تعلق میرے ساتھ اصلاح کا ہو ، وہ اگر اپنی غلطی کی تاویل کرے اور اس کو نبھائے تو آگے پھر عمر بھر اس کی اصلاح نہیں ہوسکتی ۔ جب مریض طبیب کو مرض کا پتہ ہی نہ دے اورجب طبیب خود کسی مرض کو دیکھ لے اور مریض کہے کہ یہ مرض نہیں تو پھر اصلاح کیا خاک ہوگی؟(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۸۲)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

