ضرورت کی دو قسمیں
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ضرورت کی دو قسمیں ہیں : (۱) واقعی ضرورت وہ ہے جس کے بغیر دینی یا دنیوی کام رک جائے یا اس میں سخت دقت اور پریشانی ہو ۔ یہ تو (پوری کرنا)اپنی حیثیت اور استطاعت کے مطابق مباح ہے۔(۲) فرضی ضرورت جس کا دوسرا نام حرص ہے ، اس کی کوئی انتہا نہیں۔ اس کو پورا کرنے کے لیے دنیا میں جو بھی قیمت لی جائے گی متناہی (محدود)ہوگی۔ پھر متناہی لا متناہی(لا محدود) کے برابر کیسے ہو سکتی ہے ۔ مطلب یہ کہ کبھی پوری نہیں ہوسکتی تو یہ اسراف ہے اور (اس کا) وبالِ اخروی تو آخرت میں ہوگا مگر دنیا میں بھی یہی نتیجہ دیکھ لیجئے کہ خاندان کے خاندان اس کی بدولت تباہ ہوگئے۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۸۵)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

