ضرورت تقلید شخصی

ضرورت تقلید شخصی

جب دوسری صدی کے اخیر میں دیکھا گیا کہ
مذاہب مجتہدین کے بکثرت پیدا ہوگئے۔۔۔ بہت کم ایسے احکام باقی رہے جن کے حرمت و جواز میں یا کراہت و استحباب وغیرہ میں خلاف نہ ہو۔۔۔
ادھر ابنائے زمانہ میں ہواؤ ہوس کا غلبہ دیکھا گیا، وہ رخصتوں کو تلاش کرنے لگے، جس امام مجتہد کا جو مسئلہ اپنی خواہش کے موافق ملا اُس کو اختیار کرلیا اور باقی کو پس پشت ڈالا۔۔۔ یہاں تک کہ اندیشہ ہوگیا کہ یہ دین متین ایک خواہشات کا مجموعہ بن جائے اور بجائے اس کے کہ مسلمان اپنے دین کا اتباع کریں اب یہ دین کو اپنی خواہش کے تابع بنالیں گے۔۔۔ اس لیے اُس زمانہ کے زیرک اور دور اندیش علماء نے اس ضرورت کو محسوس کیا، اب تقلید غیرشخصی میں اتنے بڑے بڑے مفاسد پیدا ہوگئے اور آئندہ اُن سے بڑے مفاسد کا اندیشہ ہے۔۔۔
اس لیے اس وقت مصلحت شرعی کا تقاضا یہ ہے کہ تقلید غیرشخصی سے لوگوں کو روکا جائے اور سب کو تقلید شخصی پر جمع کردیا جائے اور اس پر اجماع منعقد ہوگیا۔۔۔ (حوالہ بالا، ص:۸) … ورنہ تقلید غیرشخصی کی آڑ میں لوگ محض اپنے نفس کے مقلد بن جائیں گے جوکہ باجماع اُمت حرام ہے۔۔۔(تقلید شخصی، ص:۱۰)

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more