صلاح الدین ایوبی رحمہ اللہ کی دینی غیرت
ایک موقع پر ’’کرک‘‘ کے عیسائی حکمران ’’ریجی نالڈ‘‘ سے سلطان صلاح الدین ایوبی کو صلح کرنے کی نوبت بھی آئی، کرک کا یہ علاقہ اب اردن میں ہے، ریجی نالڈ نے بدعہدی کی، حاجیوں کا ایک قافلہ اس نے اپنے علاقے سے گزرتے ہوئے لوٹ لیا اور قافلے کے لوگوں کو گرفتار کر لیا، سلطان نے اسے تنبیہ کی، ریجی نالڈ نے پروانہ کی، اور قافلے کے لوگوں سے کہا:تم محمد (صلی اللہ علیہ وسلم )پر ایمان رکھتے ہو، اس سے کیوں نہیں کہتے کہ وہ آ کر تمہیں چھڑالے۔
سلطان کو اس ناپاک جملے کی خبر پہنچی، اس نے قسم کھا کر عہد کیا کہ اس بدعہد گستاخ کو اللہ نے چاہا تو اپنے ہاتھ سے قتل کروں گا۔سلطان نے بلا تاخیر کرک اور اس کے پاس کے کئی شہروںا ور علاقوں پر مختلف سمتوں سے حملے کئے، ہر جنگ میں عیسائی فوجوں کو بُری طرح شکست دیتا چلا گیا اور ایک گھمسان کی جنگ میں یروشلم کے بادشاہ سمیت تمام بڑے بڑے حکمرانوں کو گرفتار کر لیا۔ یہ تمام معزز قیدی سلطان کی خدمت میں پیش کئے گئے، سلطان نے ہر ایک کو اس کے رتبے کے مطابق جگہ دی، یروشلم کے بادشاہ کو اپنے پاس بٹھایا، ریجی نالڈ بھی پیش ہوا، سلطان نے اپنے ہاتھ سے اس گستاخ کا سر قلم کیا۔ (تاریخ ملت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

