صحیح بخاری شریف کا مقام
حضرت ابو زید مروزی محدث ذکرفرماتے ہیں کہ میں مسجد حرام میں محو خواب تھا کہ شاہ تقدس مآب حضرت محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا ’’اے ابو زید ! چو کتاب مرادرس نمی گوئی؟ گفتم یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتاب تو کدام است؟ گفت ۔ کتاب محمد بن اسمٰعیل بخاری۔ یعنی اے ابو زید تم میری کتاب کیوں نہیں پڑھاتے؟ میں نے عرض کیا یا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کونسی کتاب ہے؟ (برکات دُرود شریف)
فرمایا محمد بن اسمٰعیل بخاری کی تالیف کردہ کتاب۔ بے شک کلام اﷲ کے بعد ’’صحیح بخاری‘‘ ہی سب سے زیادہ عظیم الشان کتاب ہے۔ (برکات درود شریف)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

