صحبت کا اثر

صحبت کا اثر

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ صحبت ِ نیک اکسیر کا حکم رکھتی ہے اور ہر انسان میں قبولِ اثرِ صحبت کا مادہ ہے خواہ نیک ہو یابد۔ انسانی طبیعت میں خاصہ سارقہ کا ہے(یعنی فطرت ِ انسانی میں دوسروں کی عادات چرانے یا نقل کرنے کا مادہ ہے ) اس لیے صحبت کی بہت ضرورت ہے ۔ محض ذکر و شغل اور نرا علم کافی نہیں ؎
یک زمانہ صحبتے با اولیاء
بہتر از صد سالہ طاعت بے ریاء
اس پر ایک حکایت بیان فرمائی کہ ایک عالم اہلِ ظاہر خوش عیش خوش عشرت شوقین طبع تھے۔ بڑی بڑی تعمیریں کرائی تھیں۔ ایک صاحب ِ حال بزرگ تشریف لائے اور فرمایا مجھے وضو سکھا دو۔ آفتابہ سلفچی(لوٹا، ہاتھ منہ دھونے کا برتن) وغیرہ منگایا ، ان سے کہا بسم اللہ پڑھئے ۔ بسم اللہ پڑھی، پھر کہا تین مرتبہ ہاتھ دھوئیے ، وہ چوتھی مرتبہ بھی دھونے لگے ، انہوں نے کہا یہ ناجائز و ممنوع ہے۔دریافت فرمایا کیوں؟ کہا اسراف ہے۔ فرمایا کہ عبادات میں تو اسراف ہے اور ان عمارات میں نہیں ۔ سنتے ہی ایک
حالت طاری ہوئی اور سب ترک کردیا۔ پھر فرمایا چونکہ حق پرست تھے اور طلب ِ حق کا مادہ ان میں ودیعت رکھا تھا اس وجہ سے بے چون و چرا قبول کیا۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۸۴)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے طریق میں اس کا بہت خیال رہتا ہے کہ ایسی مختصر بات بتلائی جائے جو سب باتوں کو حاوی ہو چنانچہ ایک دفعہ میں نے اخلاقِ رذیلہ کا علاج دو لفظوں...

read more

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی رحمت کی چیز ہے کہ یہاں ایک دفعہ فیصلہ ہو جاتا ہے ، پھر مطمئن ہو جاتا ہے ورنہ بعض دفعہ وساوس موت کے وقت...

read more

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ طالبین سلوک میں سے ایک شخص نے خط لکھا کہ مجھ میں کبر بہت ہے اور فرمایا کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ واقعی کبر ہے ، ان کا یہ احساس غلط نہیں۔ میں نے ان کے لیے یہ...

read more