صحبت میں بےحد اثر ہے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ کسی کے پاس رہنا عجب چیز ہے۔ کیسا ہی کم ہمت آدمی ہو لیکن جس فن کے آدمی کے پاس بیٹھے اسے اس فن کی باتوں سے رغبت اور اس سے مناسبت اور ہمت و عادت پیدا ہوجاتی ہے۔ اچھے آدمی کے پاس بیٹھے تو اچھی باتوں کی رغبت اور ہمت پیدا ہوجاتی ہے اور برے آدمی کے پاس بیٹھے تو برائیوں سے رغبت اور ہمت پیدا ہوجاتی ہے۔
صحبت صالح ترا صالح کند
صحبت طالع ترا طالح کند
اگر آدمی عقل مندوں میں رہے تو عقل مندی آجاتی ہے، بے وقوفوں میں رہے تو انسان بےوقوف ہوجاتا ہے، عورتوں میں رہے تو زنانہ پن آجاتا ہے، سپاہیوں میں رہے تو مردانگی اور جرأت پیدا ہوجاتی ہے، اپاہجوں میں رہے تو کاہل پن آجاتا ہے، غرض صحبت کا اثر ضرور ہوتا ہے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

