صحبت اہل اللہ کے دو درجے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اگر اہلِ حق کی صحبت ِ حسیہ میسر ہو تو تو یہ بڑی اعلیٰ درجہ کی چیز ہے ؎
صحبت نیکاں اگر یک ساعت است
بہتر از صد سالہ زہد و طاعت است
(ترجمہ: نیک لوگوں کی ایک گھڑی کی صحبت سو سال کے زہد و طاعت سے بہتر ہے)
اور اگر اہلِ حق کی صحبت ِ حسیہ میسر نہ ہو کیونکہ ہر شہر میں ایسے لوگ نہیں ہوتے تو ان سے (اصلاحی) خط و کتابت رکھو ، جب لکھو اپنی (روحانی) بیماریاں لکھو کہ مجھ میں یہ عیب ہیں اور میں یہ یہ کر رہا ہوں ۔ جو نسخہ وہ تجویز کریں اسے برتو۔ برتنے کے بعد پھر اپنا حال لکھو اور یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رکھو۔(دو قسمیں، صفحہ ۱۸۸)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات مختلف تعلیمات، اصطلاحات اور دیگر احکامات کی دو تقسیموں کو بیان کرنے کے لئے ہیں تاکہ وضاحت کے ساتھ دین شریعت کو سمجھا جا سکے ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (بدعت کی حقیقت)۔
ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ (اسلامی شادی)۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

