صاحب کمال بچہ
حضرت شاہ بوعلی قلندر کے حالات میں ہے کہ ولادت کے تین دن ایسے گزرے کہ یہ روتے ہی رہے۔۔۔۔۔ تیسرے روز شیخ فخرالدین صاحب نے مکان کے دروازے پر ایک ’’چرم پوش‘‘ درویش کو دیکھا، سلام کیا۔۔۔۔۔ درویش نے سلام کا جواب دیتے ہوئے فرمایا:
’’مبارک ہو، لڑکا ہو اہے میں اسی کو دیکھنے کے لئے منتظر کھڑا ہوں۔۔۔۔۔ فخرالدین صاحب درویش کا ہاتھ پکڑ کر اندر لے گئے۔۔۔۔۔ درویش نے بچہ کو دیکھا تو پیشانی کو بوسہ دیا۔۔۔۔۔ پھر دونوں کانوں میں یہ آیت پڑھی‘‘
فَاَیْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْہُ اللّٰہِ۔۔۔۔۔(جس طرف کو منہ کر لو ادھر ہی اللہ ہے)
اس آیت کی آواز جیسے ہی کانوں میں پڑی گریہ موقوف ہو گیا، آنکھیں کھل گئیں اور دودھ چوسنا بھی شروع کر دیا۔۔۔۔۔
درویش صاحب نے شیخ فخرالدین صاحب کو بشارت دی کہ یہ بچہ صاحب کمال عاشق خدا ہو گا۔۔۔۔۔ پھر دیکھتے ہی دیکھتے یہ درویش نظروں سے غائب ہو گئے۔۔۔۔۔(پانی پت اور بزرگا پانی پت۔۔۔۔۔ شرف المناقب)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

