شیطانی دھوکہ
ملفوظاتِ حکیم الامت مجددالملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ تھوڑے روز ہوئے ایک مولوی صاحب میرے پاس آئے۔ ان کے نفس نے یہ تجویز کیا تھا کہ نوکری چھوڑ کر اللہ کے واسطے پڑھائیں ، اس لئے کہ تنخواہ لینے سے خلوص نہیں رہتا۔ میں نے ان سے کہا کہ یہ شیطانی دھوکہ ہے۔ شیطان نے دیکھا کہ یہ دین کے کام میں لگے ہوئے ہیں، ان سے یہ کام کسی تدبیر سے چھڑانا چاہئے ۔ تو اگر یہ کہتا کہ پڑھانا چھوڑ دو تو اس کی ہرگز نہ چلتی ، اس لئے اس کی وہ صورت تجویز کی جو دینداری کے رنگ میں ہے کہ اس میں خلوص نہیں ہے، نوکری چھوڑ کر پڑھاؤ۔ تو سمجھ لو کہ اب تک پابندی تنخواہ سے کام بھی ہورہا ہے ، اور اگر نوکری چھوڑ دوگے( بلا تنخواہ پڑھاؤ گے ) تو پابندی تو ہوگی نہیں ، رفتہ رفتہ پڑھانا ہی چھوٹ جائے گا اور شیطان کامیاب ہوگا، اس لئے نوکری ہرگز نہ چھوڑو۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

