شیرکی عیادت اور لومڑی کی ذکاوت
علامہ ابن قیم جوزی اور حافظ ابو نعیم امام شعبی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ کوئی شیر بیمار ہوا تو اس کی عیادت کیلئے لومڑی کے علاوہ سارے ہی جانور پہنچے۔۔۔۔۔ لومڑی کو غائب دیکھ کر ایک بھیڑئیے نے شیر کے سامنے اس کی چغلی کی توشیر نے کہا کہ جب وہ آئے تو تو ہمیں بتانا۔۔۔۔۔ جب لومڑی حاضر خدمت ہوئی تو بھیڑئیے نے بتلادیا کہ یہی ہیں حضرت لومڑی صاحبہ جواب تک غائب تھیں) اس پرشیر نے ڈانٹ ڈپٹ کی اور تنبیہ کے ساتھ ساتھ جواب بھی طلب کیا تو لومڑی نے جواب میں عرض کیا کہ حضرت والا میں آپ کے واسطے دوا ڈھونڈ رہی تھی۔۔۔۔۔شیر نے کہا تو تمہیں کیا ملا؟ اس نے بتایا کہ آپ کے مرض کا علاج بھیڑیئے کی پنڈلی کا گوشت ہے یہ سن کر شیر نے اپنا پنجہ بھیڑئیے کی پنڈلی پر گاڑ دیا اور اسے لہولہان کردیا۔۔۔۔۔ اتنے میں لومڑی چپکے سے وہاں سے کھسک گئی۔۔۔۔۔ اس کے بعد بھیڑیا اس لومڑی کے پاس سے گزرا۔۔۔۔۔ خون اب بھی اس کی ٹانگ سے بہہ رہا تھا تو لومڑی نے اس سے طنزیہ انداز میں کہا۔۔۔۔۔ اے سرخ موزے والے! بادشاہوں کے پاس جب بیٹھا کروتو غور کیا کروکہ تمہارے سر اور دماغ سے کیا چیز نکل رہی ہے؟
ابونعیم کہتے ہیں امام شعبی کا مقصد اس واقعہ کو بیان کرنے سے صرف مثال دینا ہے اورلوگوں کو تنبیہ کرنا ہے نیز زبان پرکنٹرول رکھنے‘ اخلاق کو درست اور آراستہ اور ہر ممکن اس کی تادیب پرتاکید کرنا اورزور دینا ہے۔۔۔۔۔ (کتاب الاذکیاوحلیۃ الاولیاء)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

