شیخ کے پاس رہنے کے وقت سب سے بڑا عمل
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ شیخ کے پاس رہ کر سب سے بڑا عمل یہ ہے کہ شیخ کے دل پر اپنی طرف سے میل نہ آنے دے اور اگر یہ کسی سے نہ ہوسکے تو پھر ایسا شخص شیخ کے پاس رہے نہیں۔ چنانچہ میں جب حضرت حاجی امداداللہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا ، وہاں بعض کام ایسے بھی ہوئے جو میرے مذاق کے خلاف تھے مگر چونکہ شریعت کے خلاف کوئی کام نہ تھا اس لیے میں نہایت خوشی کے ساتھ ان کاموں میں شریک ہوا تاکہ حضرت ؒ کے دل پر اختلاف سے میل نہ آئے اور بعض لوگ حاجی صاحب ؒ کی خدمت میں ایسے بھی تھے جو اس کی پرواہ نہ کرتے تھے اور حضرتؒ کے خلافِ مرضی کا کام کرتے تھے ، یہ مناسب نہیں۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۷۷)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

