شیخ کامل کا اپنے فن سے واقف ہونا ضروری ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ شیخ کامل وہ ہے جو فن سے واقف ہو ۔ شیخ کے لیے فن جاننے کی ضرورت ہے ۔ اگر فن سے ناواقف ہے تو وہ شیخ کہلائے جانے کے قابل نہیں اور نہ وہ حقیقت میں شیخ ہے جیسے طبیب کہ فن سے واقف ہونا اس کا ضروری ہے، ایسے ہی یہاں ہے ۔ولی ہونا، بزرگ ہونا، قطب ہونا، غوث ہونا الگ بات ہے، شیخ ہونا الگ بات ہے ۔ فن میں مہارت ہونا شیخ ہونے کے لوازم سے ہے ، باقی اس کا متقی ہونا ، زاہد ہونا، عابد ہونا مشیخت کی شرط نہیں۔ ہاں اگر شیخ ان اوصاف کے ساتھ بھی موصوف ہو تو اس کی تعلیم میں برکت ہوگی، نور ہوگا ۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۹۶)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

