شیخ عبدالقادر رحمہ اللہ علیہ کی نصیحت
حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی قدس اللہ سرہ نے اپنے ایک مرید کو خلافت دی اور فرمایا کہ فلاں مقام پر جاکر دین کی تبلیغ و اشاعت کرو چلتے چلتے مرید نے عرض کیا کہ کوئی نصیحت فرمائیے مجھے شیخ نے فرمایا کہ دو باتوں کی نصیحت کرتا ہوں کہ خدائی کا دعویٰ مت کرو اور نبوت کا دعویٰ مت کرو۔۔۔۔
وہ حیران ہوا کہ حضرت میں برسہا برس آپ کی صحبت میں رہا۔۔۔۔ کیا اب بھی یہ احتمال اور خطرہ تھا کہ میں خدائی اور نبوت کا دعویٰ کروں گا۔۔۔۔ فرمایا کہ خدائی اور نبوت کے دعوی کا مطلب سمجھ لو۔۔۔۔ پھر بات کرو۔۔۔۔ خدا کی ذات وہ ہے کہ وہ جو کہہ دے وہی اٹل ہو۔۔۔۔ اس سے اختلاف کبھی نہیں ہوسکتا جو انسان اپنی رائے کو اس درجہ میں پیش کرے کہ وہ اٹل ہو۔۔۔۔ اس کے خلاف نہ ہو سکے کوئی بندہ اپنی رائے پر اتنا اصرار کرے تو اس سے بڑھ کر خدائی کا دعوی کیا ہوگا؟
اور نبی وہ ہے کہ جو زبان سے فرمائے وہ سچی بات ہے کبھی جھوٹ نہیں ہو سکتا جو شخص اپنے قول کے بارے میں کہے کہ یہ اتنی سچی بات ہے کہ اس کے خلاف ہونہیں سکتا وہ در پردہ گویا نبوت کا مدعی ہے کہ میری بات غلط نہیں ہوسکتی۔۔۔۔ حالانکہ اس کی رائے ہے۔۔۔۔
