شیخ عالم الغیب نہیں ہوتا
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ شیخ کو لوگوں کے خفیہ حالات کا علم ہونا ضروری نہیں ، بطورِ کرامت کبھی ہو جاوے تو اور بات ہے۔ یہ بڑا جال ہے جس میں اکثر متصنع شیخ پھانستے ہیں۔ کوئی پوشیدہ بات بیان کردی اور رجوعات ہونے لگیں۔ خود جناب رسول اللہ ﷺ کو اپنے حرمِ محترم کے واقعہ افک کا علم کئی دن تک نہ ہوا۔ پھر وحی سے معلوم ہوا۔ مرید بھی اس کو بڑا کمال سمجھتے ہیں حالانکہ یہ ایک جوگی اور رمال بھی کرتا ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کا برتاؤ جناب رسول اللہ ﷺ کے ساتھ یہ نہ تھا۔ (آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۳۴۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

