شیخ سعود الشریم …کی کمی محسوس ہوتی رہےگی (185)۔

شیخ سعود الشریم …کی کمی محسوس ہوتی رہےگی (185)۔

مکۃ المکرمہ کے حرم شریف یعنی مسجد الحرام میں وقتاً فوقتاً کئی ائمہ کرام بدلتے رہتے ہیں۔ میرے مشاہدے کے مطابق ہر امام کی اپنی منفرد صفات، اندازِ تلاوت اور سوز ہوتا ہے۔ میں نے جن قراء کرام کو بہت زیادہ سنا ہے اُن میں فضیلۃ الشیخ علی جابر، معالی الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بندر بن عبدالعزیز بلیلہ، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر ماہر المعیقلی، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ عواد الجھنی، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر خالد الغامدی، اور سب سے زیادہ جن کی تلاوت کو ہمارے اہل و عیال میں پسند کیا جاتا ہے وہ فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعود بن ابراہیم الشریم ہیں۔
فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر سعود الشریم ایک ایسے قاری ہیں جو مجھے ذاتی طور پر بے حد پسند ہیں۔ آپ کا اندازِ تلاوت بہت ملائم اور لہجہ نہایت نرم ہوتا ہے۔ اس لہجہ میں اُتار چڑھاؤ بھی ایک خاص حد سے زیادہ نہیں ہوتا۔ یعنی اگر آپ رات کو سونے سے پہلے شیخ سعود الشریم کی تلاوت آنکھیں بند کرکے تھوڑی دیر سن لیں تو قرآن کی منزلوں کی ایسی سیر ہوتی ہے کہ انسان ہر طرح کے غم و فکر کو بھول جاتا ہے۔
اسی طرح جب انسان کبھی بہت زیادہ پریشانی کے عالم میں ہوتا ہے تو اُس وقت نہ اونچی آواز سہنے کی ہمت ہوتی ہے اور نہ ہی ہلکی آواز سننے کی طاقت۔ ایسے موقع پر شیخ الشریم کی تلاوت ایک دوائی اور شفاء کے طور پر کام کرتی تھی۔ آپ کا لہجہ انسان کو پرسکون کرنے کے لئے مجرب تھا۔
لیکن افسوس کہ حال ہی میں 9 مارچ 2023ء کو، شیخ سعود الشریم نے مسجد الحرام کی امامت سے سبکدوشی کا اعلان کیا۔ یہ خبر عربی اخبارات اور سرکاری اعلانات میں شائع ہوئی۔ اس کے بعد میرا دل بہت اداس تھا۔اب الحمد للہ، ایک نئے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بدر بن عبدالمحسن بن عبداللہ الترکی الشمری کو مقرر کیا گیا ہے۔
وہ بھی قرآن مجید کو بڑے پرسکون، رواں اور ملائم لہجے میں پڑھتے ہیں جس سے قرآن مجید کی تلاوت سننے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے اور جسم و روح سکون کی کیفیت محسوس کرنے لگتے ہیں۔
شیخ بدر الترکی کا مکمل نام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر بدر بن عبدالمحسن بن عبداللہ الترکی الشمری ہے۔ آپ ممتاز عالمِ دین ہیں اور جامعہ ام القریٰ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
آپ سب حضرات سے میری گزارش ہے کہ یوٹیوب کے ذریعے اُنکی تلاوتوں کو ضرور سن کردیکھئے اور محسوس کریں۔
اللہ تعالیٰ اپنی خاص رحمت سےہم سب کو  مسجدالحرام میں نمازیں ادا کرنے کی سعادت باربار نصیب فرمائیں۔اورائمہ حرمین کو اللہ تعالیٰ اپنی شایانِ شان جزائے خیر عطا فرمائیں۔ آمین۔

نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326)۔

ظاہری حال سے شیطان دھوکا نہ دے پائے (326) دوکلرک ایک ہی دفتر میں کام کیا کرتے تھے ایک بہت زیادہ لالچی اور پیسوں کا پجاری تھا۔ غلط کام کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتاتھا۔ جہاں کہیں خیانت اور بددیانتی کا موقع ہوتا تو بڑی صفائی سے اُسکا صاف ستھرا...

read more

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔

استاذ اور شاگرد کے درمیان تعلق مضبوط کیسے ہوگا؟ (325)۔ مدرسہ استاذ اور شاگرد کے تعلق کانام ہے۔جہاں پر کوئی استاذ بیٹھ گیا اور اس کے گرد چند طلبہ جمع ہوگئے تو وہ اک مدرسہ بن گیا۔مدرسہ کا اصلی جوہر کسی شاندار عمارت یا پرکشش بلڈنگ میں نہیں، بلکہ طالبعلم اور استاد کے...

read more

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔

خلیفہ مجاز بھی حدودوقیود کے پابند ہوتے ہیں (324)۔ خانقاہی نظام میں خلافت دینا ایک اصطلاح ہے۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ صاحب نسبت بزرگ اپنے معتمد کو نسبت جاری کردیتے ہیں کہ میرے پاس جتنے بھی بزرگوں سے خلافت اور اجازت ہے وہ میں تمہیں دیتا ہوں ۔یہ ایک بہت ہی عام اور مشہور...

read more