شیخ زکریا ملتانی رحمہ اللہ کا واقعہ
ایک بارملتان میں سخت قحط پڑا حاکم ملتان غلہ کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔۔۔۔۔ آپ نے غلہ کی ایک بڑی مقدار اور اسی میں سونے کے دو کوزے رکھ کر حاکم ملتان کو بھیجے۔۔۔۔۔ جب غلہ اس کے پاس پہنچا تو غلہ کے ڈھیر سے دو کوزے بھی نکلے۔۔۔۔۔
حاکم ملتان نے شیخ کو اطلاع دی۔۔۔۔۔ آپ نے فرمایا غلہ کے ساتھ ان کو بھی مساکین میں تقسیم کردیا جائے۔۔۔۔۔ ایک مرتبہ آپ کے پاس گڈری پوش قلندروں کی ایک جماعت آئی اور آپ سے مالی امداد چاہی۔۔۔۔۔ آپ نے اس جماعت سے بیزاری کا اظہار فرمایا اس پرقلندروں نے نہایت گستاخی شروع کردی اوراینٹ و پتھر سے مارنے لگے آپ نے نہایت حلم وبردباری کی وجہ سے جواباً کوئی اقدام نہیں کرنے دیا بلکہ خادم سے کہا کہ دروازہ بند کردو۔۔۔۔۔
قلندروں نے دروازہ پرپتھر مارنے شروع کردیئے حضرت شیخ نے کچھ تامل کے بعد خادم سے فرمایا کہ دروازہ کھول دو۔۔۔۔۔ میں اس جگہ شیخ الشیوخ شہاب الدین سہروردی کا بٹھایا ہواہوں۔۔۔۔۔ خادم نے دروازہ کھول دیا قلندر بہت شرمندہ ہوئے اوراپنے قصور کی معافی چاہی آپ نے معاف کردیا۔۔۔۔۔(تذکرہ اولیائے پاک وہند)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

