شیخ الوقت حضرت قاری فتح محمد رحمہ اللہ کی کرامت
بسا اوقات یہ عجیب چیز خارق عادت دیکھنے میں آئی کہ حضرت والا نوافل میں کھڑے ہو کر باآواز بلند قرآن کریم کی مسلسل تلاوت فرما رہے ہیں اور اس دوران غلبہء نیند کی وجہ سے کافی حد تک اونگھ آ گئی ۔۔۔۔۔ دیر تک کھڑے کھڑے سر جھکائے اونگھتے رہے اور پھر بیدار ہونے کے بعد جس لفظ پر تلاوت کو چھوڑا ہوتا اسی سے شروع فرما دیتے۔۔۔۔۔ کبھی بھی اس کے خلاف نہیں دیکھا گیا پھر تعجب بالائے تعجب یہ ہے کہ اس دوران پاؤں مبارک بھی ذرا نہ لڑکھڑاتے بلکہ زمین پر خوب حالت بیداری و ہوشیاری ہی کی طرح جمے رہتے۔۔۔۔۔ اس کو سوائے کرامت و خرق عادت کے کیا کہا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔(تحفۂ حفاظ)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

