شیخ احمد کبیر رفاعی رحمہ اللہ کا واقعہ
شیخ احمد کبیر رفاعی ؒ کا یہ معمول تھا اذان ہوتے ہی مسجد میں چلے جاتے ایک دفعہ کسی سبب سے کرتہ اتارا ہوا تھااور خود کسی کام میں مشغول تھے ایک بلی آکر کرتے پر سو گئی اور اس کو نیند آ گئی۔۔۔۔ ادھر اذان ہو گئی حضرت نماز کو جانے کے لئے متفکر ہوئے نہ جماعت میں تاخیر کر سکیں نہ بلی کی نیند خراب کرنا مناسب اور نہ اور کرتہ موجود آخر یوں کیا کہ قینچی لے کر بلی کے ادھر ادھر سے کرتہ کاٹ دیا اور کرتہ پہن کر مسجد میں نماز پڑھنے چلے گئے واپس آئے تو بلی جا چکی تھی پڑے ہوئے ٹکڑوں کو کرتہ کے ساتھ سی لیا یہ تھے اللہ والے جو جانوروں کے حقوق ادا کرتے۔۔۔۔
ایک دفعہ مچھر ان کو کاٹ رہا تھا اور ان کا خون پی رہا تھا ایک شخص نے ہٹانے کا قصد کیا فرمایا چھوڑو بیچارا بھوکا ہوگا۔۔۔۔ کتنا خون پی لے گا (یعنی بس ذرا سا)۔۔۔۔(عجیب و غریب واقعات)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

