شیخ اتباع کی نیت سے اظہارِ عمل کرے تو جائز بلکہ مستحسن ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ریاء لغت میں اظہارِ عمل ہے خواہ غرضِ محمود سے ہو یا غرضِ فاسد سے۔ جو غرضِ فاسد سے ہو وہ ریاء شرعی اور ممنوع ہے اور جو اظہارِ عمل غرضِ محمود سے ہو وہ جائز ہے ۔ چنانچہ کہا گیا کہ ریاء الشیخ خیر من اخلاص المرید کیونکہ اگر اس لیے اظہارِ عمل کرے کہ مرید کی ہمت بڑھے اور وہ اتباع کرے تو مستحسن ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۶۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

