شہادت حضرت خیثمہ بن حارث رضی اللہ عنہ

شہادت حضرت خیثمہ بن حارث رضی اللہ عنہ

ہجرت نبوی صلی اﷲ علیہ وسلم سے پہلے مشرف بہ اسلام ہوئے غزوہ بدر کے موقع پر حضرت خیثمہؓ نے اپنے فرزند حضرت سعدؓ سے فرمایا کہ تم گھر پر رہو میں جہاد کیلئے جا تا ہوں۔۔۔۔ حضرت سعدؓنے جواب دیا کہ اگر جنت کے علاوہ کوئی اور معاملہ ہوتا تو میں آپ ؓ کو اپنے پر ترجیح دیتا مگر اب یہی عرض کروں گا کہ آپ گھر پر ٹھہرئیے اور مجھے رسول اللہ صلی اﷲ علیہ وسلم کے ساتھ جانے دیجئے۔۔۔۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے رتبہ شہادت پر فائز کریں گے۔۔۔۔ لیکن حضرت خیثمہؓ نے جہاد پر جانے کے لئے اصرار کیا۔۔۔۔ آخر اس بات پر فیصلہ ہوا کہ قرعہ ڈالا جائے جس کا نام نکل آئے وہی جائے۔۔۔۔ قرعہ ڈالا گیا تو حضرت سعدؓ کا نام نکلا چنانچہ اس غزوئہ میں انہیں ہم رکابی رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کے شرف کے ساتھ ساتھ شرف شہادت بھی نصیب ہوا۔۔۔۔
اگلے سال غزوئہ احد کے لئے رسول اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کے ہم رکاب حضرت سعدؓ کے والد حضرت خیثمہؓ تھے جو بہادری سے لڑے اور جام شہادت پی کر شہید بیٹے کے پاس جنت الفردوس میں پہنچ گئے۔۔۔۔ (۳۱۳روشن ستارے)

اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا

خواب ہدایت کا ذریعہ بنا ہم ایک دفعہ رشیا گئے ، ماسکو میں ایک نوجوان ملا، اس سے بات ہوئی تو اس نے کہا کہ کلمہ پڑھایئے، ہم نے کلمہ پڑھا دیا اور وہ مسلمان بن گیا۔ اس نے کہا کہ میں بائیس گھنٹے کی مسافت سے آیا ہوں، ہمارا ایک کلب ہے ’’ پریذیڈنٹ کلب‘‘ جس میں پینتالیس مرد...

read more

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق

ایک گنہگار کو توبہ کی توفیق ایک واقعہ سنئے! سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ایک نوجوان کو گناہ کی عادت تھی۔ لوگوں نے بات موسیٰ علیہ السلام تک پہنچائی، حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس کو بلا کر سمجھایا۔ وہ پھر بھی مرتکب ہو گیا، پھر سمجھایا، پھر مرتکب ہو گیا۔ حضرت...

read more