شکر کا طریقہ
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے ایک مرتبہ اللہ رب العزت سے عرض کیا کہ اے اللہ !’’کَیْفَ اَشْکُرُکَ‘‘ میں آپ کا شکر کیسے ادا کروں ؟ کیوں کہ آپ کی ایک نعمت ایسی ہے کہ میں ساری زندگی بھی عبادت میں لگا رہوں تو میں صرف ایک نعمت کا بھی شکر ادا نہیں کرسکتا اور آپ کی تو بے انتہا نعمتیں ہیں۔۔۔۔ میں ان سب نعمتوں کا شکر کیسے ادا کرسکتا ہوں؟ جب انہوں نے یہ کہا تو اللہ تعالیٰ نے اسی وقت ان پر وحی نازل فرمائی اور فرمایا کہ ’’اے موسیٰ! اگر آپ کے دل میں یہ بات ہے کہ آپ ساری زندگی شکر ادا کریں تو پھر بھی شکر ادا نہیں کرسکتے تو سن لیں کہ ’’اَلْاٰن شَکَرْتَنِیْ‘‘ اب تو آپ نے میرا شکر ادا کرنے کا حق ادا کردیا ہے۔۔۔۔‘‘ سبحان اللہ(بکھرے موتی جلد۱)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

