شوہر کی اطاعت کا انعام
حضرت انسؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص سفرپر جاتے ہوئے اپنی اہلیہ سے یہ کہہ گیا کہ میری واپسی تک مکان کے بالائی حصے سے نیچے مت آنا اور اس عورت کے والدین نیچے کے مکان میں رہتے تھے، شوہر کی واپسی سے قبل عورت کا والد بیمار ہو گیا تو اس عورت نے کسی کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم کرایا کہ میں والد کی تیمارداری کیلئے نیچے اتروں یا شوہر کے حکم کو پورا کروں؟ آپؐ نے اس کو شہر کے حکم کی تعمیل کا فرمایا چنانچہ عورت کا والد اسی مرض میں انتقال کر گیا مگر وہ عورت شوہر کے حکم پر کاربند رہی نیچے نہیں اتری مگر اس کو طبعی طور پر بہت دکھ اور صدمہ ہوا ادھر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی کے ذریعے اس عورت کو یہ خوشخبری سنائی کہ شوہر کی اطاعت پریہ اجر ملا ہے کہ تیرے والد کی مغفرت ہو گئی ہے۔۔۔۔ (طبرانی اوسط، احیاء العلوم)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ عورت کو شوہر کے حکم کی تعمیل سے اگر بہت زیادہ تکلیف اور صدمہ بھی ہو تو جب بھی وہ تعمیل کرنے کی پوری کوشش کرے کہ اسمیں اس کو اجر بھی بہت بڑا ملے گا جیسا کہ مذکورہ حدیث سے صاف ظاہر ہے (یعنی والد کی مغفرت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

