شقِ صدر کا واقعہ
حضرت خالد بن معدان حضرات صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ ہمیں اپنے بارے میں بتلائیں۔۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں میں اپنے ابا ابراہیم علیہ السلام کی دعاء ہوں اور عیسیٰ علیہ السلام کی بشارت ہوں۔۔۔۔۔ جب میری والدہ نے مجھے اپنے پیٹ میں اٹھایا تو اس نے دیکھا کہ اس سے ایک نور نکلا ہے جس سے شام کے محل نظر آنے لگے۔۔۔۔۔ اور میں نے قبیلہ بنی سعد بن بکر میں دودھ پیا ہے۔۔۔۔۔ ایک دفعہ میں اپنے بھیڑ بکریوں کے گلہ میں کھڑا تھا کہ میرے پاس دو آدمی آئے جن کے کپڑے سفید تھے ان کے پاس سونے کا ایک طشت تھا جو برف سے بھرا ہوا تھا انہوں نے مجھے لٹایا اور میرے پیٹ کو چیرا پھر انہوں نے میرے دل کو باہر نکال کر اسے چیرا اور اس میں سے سیاہ لوتھڑا نکال دیا پھر انہوں نے میرے دل اور پیٹ کو اسی برف سے دھویا یہاں تک کہ انہوں نے میرے دل کو واپس پیٹ میں رکھ کر ویسا ہی صحیح کر دیا جیسا کہ پہلے تھا۔۔۔۔۔ پھر ایک نے دوسرے سے کہا اس کی امت کے دس آدمیوں سے اس کا وزن کرو تو اس نے مجھے تولا تو میرا وزن زیادہ ہوا پھر کہا سو سے وزن کر اس نے سو سے مجھے تولا تو میراوزن زیادہ ہوا پھر کہا ہزار سے وزن کر اس نے ہزار سے میرا وزن کیا تو میں وزنی ہو گیا پھر کہاچھوڑ اگر تو پوری امت کے مقابلہ میں اس کو وزن کرے گا تو بھی اس کا وزن زیادہ ہو گا۔۔۔۔۔(البدایہ والنہایہ ص:۲۷۵، ج: ۲)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

