شریعت و طریقت ایک ہی چیزہے

شریعت و طریقت ایک ہی چیزہے

بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ

ارشاد فرمایا کہ جھک مارتے ہیں جو ایسا کہتے ہیں کہ شریعت اور طریقت دو چیزیں ہیں ۔ ایک ہی چیز ہے مگر سہولت ِ تعبیر کے لیے اصطلاحاً اعمالِ ظاہرہ کے احکام کو شریعت کہتے ہیں اور اعمالِ باطنہ مامور بہا کے احکام کو طریقت۔ یہ صوفیہ کی اصطلاح ہے جو محض سہولت ِ تعبیر کے لیے الگ الگ نام رکھ لیا ہے۔اس اعتبار سے دو نام کہہ سکتے ہیں لیکن ان جاہلوں کی جو مراد ہے کہ دونوں میں تنافی بھی ہوسکتی ہے ، یہ جہل محض ہے۔ یہ تو جاہلوں کی غلطی تھی اور آج کل ایک غلطی میں اہلِ علم تک مبتلا ہیں کہ اوراد و وظائف کو طریق سمجھتے ہیں اور کیفیات کو ثمرہ جو محض غلط ہے ۔ نہ اوراد و وظائف طریق ہیں اور نہ کیفیات ثمرہ بلکہ اعمال ہی طریق ہیں اور مقصود رضائے حق ہے۔ اس سے آگے تحریف ہے ، ان ہی باتوں کی بدولت تو طریق بدنام ہوا اور اس میں لوگوںکو شبہات پیدا ہوئے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۱۶۴)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج

دو لفظوں میں جملہ اخلاقِ رذیلہ کا علاج بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ مجھے طریق میں اس کا بہت خیال رہتا ہے کہ ایسی مختصر بات بتلائی جائے جو سب باتوں کو حاوی ہو چنانچہ ایک دفعہ میں نے اخلاقِ رذیلہ کا علاج دو لفظوں...

read more

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے

سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی نعمت ہے بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ ارشاد فرمایا کہ سلوک کے طریق میں وساوس کا آنا بڑی رحمت کی چیز ہے کہ یہاں ایک دفعہ فیصلہ ہو جاتا ہے ، پھر مطمئن ہو جاتا ہے ورنہ بعض دفعہ وساوس موت کے وقت...

read more

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت

باطنی امراض کے علاج کے لیے خداداد بصیرت بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ طالبین سلوک میں سے ایک شخص نے خط لکھا کہ مجھ میں کبر بہت ہے اور فرمایا کہ مجھے بھی محسوس ہوا کہ واقعی کبر ہے ، ان کا یہ احساس غلط نہیں۔ میں نے ان کے لیے یہ...

read more