شریر نفس والوں کے لئے توبہ کی دو رکعت کافی نہیں
ارشاد فرمایا کہ بعض لوگوں کا نفس بڑا شریر ہوتا ہے ، (توبہ کی )دو رکعت سے اس کو زجر(سرزنش، تنبیہ) نہ ہوگا ، سو اگر کسی کو دو رکعت کافی نہ ہوں تو وہ ہر گناہ کے بعد چاررکعت پڑھا کرے ، چار بھی کافی نہ ہوں تو آٹھ پڑھا کرے۔ مگر میں اس وقت یہ کہتا ہوں کہ آپ دو ہی رکعت پڑھنا شروع کیجئے ، ان شاء اللہ اس سے بھی گناہ چھوٹ جائیں گے ورنہ کم تو ہو ہی جائیں گے ، بتلائیے کتنا آسان نسخہ ہے۔(امدادالحجاج ،صفحہ ۱۲۹)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

