شرعاً گنجائش میں سختی کرنا
حکیم الامت مجدد الملت حضرت تھانوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جس امر میں شرعاً گنجائش جو اس کے صدور سے دوسرے شخص کو سختی کیساتھ اجتناب کا حکم کرنا یہ آداب احتساب کے خلاف ہے لطف سے بھی تو یہ کام ہوسکتا ہے مگر اس بات کا خیال رکھنا اور اس پر عمل کرنا بڑے متبحر عالم کا کام ہے۔ (حسن العزیز)
