شبع کے دو درجے
ملفوظاتِ حکیم الامت مجدد الملت حضرت مولانا محمد اشرف علی تھانوی رحمۃ اللہ علیہ
ارشاد فرمایا کہ شبع (یعنی خوب سیر ہو کر کھانا) کے دو درجے ہیں: ایک طبعی اور ایک اس سے زیادہ یعنی ایک تو پیٹ بھرنا ہے، یہ تو شبع طبعی ہے اور ایک پیٹ تننا ہے کہ بھوک دفع ہوگئی مگر نیت ہی نہیں بھرتی، خواہ مخواہ پیٹ کو بھرتا چلا جاتا ہے، تو حدیث میں جس شبع کی مذمت ہے وہ ایسی شبع ہے جو شبع طبعی سے زیادہ ہو، جس سے بدہضمی اور ہیضہ ہو جائے۔
نوٹ:- یہ ملفوظات ڈاکٹر فیصل صاحب (خلیفہ شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالمتین بن حسین شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ) نے انتخاب فرمائے ہیں۔ اور انکو حضرت مولانا محمد زبیر صاحب (فاضل جامعہ دارالعلوم الاسلام لاہور 2023) نے تحریر فرمایا ہے ۔
یہ ملفوظات آپ ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
براہ مہربانی یہ پوسٹ اپنے واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پر شئیر کریں ۔

