شاہ جی کا ظریفانہ جواب
ایک سفر میں ایک ذمہ دار پولیس افسرنے حضرت امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری ؒ سے سوال کیا :۔۔۔۔’’ شاہ جی !اجازت ہو تو ایک بات پوچھو ‘‘ہاں بیٹا !کیوں نہیں ‘‘
دوسری جماعتوں کے سیاسی اور مذہبی رہنما آئے دن مختلف شہروں میں آتے رہتے ہیں مگر حکومت کی طرف سے ہمیں کوئی ایسی ہدایت نہیں ملتی کہ ہم ان کو واچ (نگرانی ) کریں لیکن جیسے ہی آپ کسی شہر میں پہنچتے ہیں ایک دم سے تاریں ہلنے لگتی ہیں ۔۔۔۔ یہ کیوں ؟آپ نے برجستہ کہا :۔۔۔۔’’بھائی !جب کوئی ہیجڑا گھرمیں آجائے تو کوئی عورت اس سے پردہ نہیں کرتی ۔۔۔۔ مگر جیسے ہی کوئی مرد آجائے تو تمام گھر میں پردہ پردہ کا شور مچ جاتا ہے ‘‘اس پر متعلقہ افسر اپنا سامنہ لیکر رہ گیا ‘‘ (حیات امیر شریعت)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

