شانِ صحابہ رضی اللہ عنہم
حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔
۔’’اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت دیکھنی ہو تو صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی اطاعت دیکھی جائے۔
اگر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی متابعت کی جا رہی ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت قائم ہے ورنہ نہیں۔
اس کا حاصل وہی نکلتا ہے کہ رسول اور صحابہ رسول کے طبقے الگ الگ نہیں۔ اسی لئے جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرقوں کے حق و باطل کا معیار ہیں ایسے ہی صحابہ رسول بھی معیار حق و باطل ہیں اور جو معیار حق و باطل ہوں تو وہ خود قابل تنقید نہیں ہوتا۔‘‘۔
