شادی میں زیادہ خرچ کرنا حماقت ہے
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ ایک رئیس صاحب تھے، انہوں نے شادی کی اور بے انتہا خرچ کیا۔ مولانا محمد قاسم نانوتوی رحمۃ اللہ علیہ ان کے یہاں آئے اورکہا کہ ماشاء اللہ آپ نے بہت ہی خرچ کیا ، آپ کی بلند حوصلگی میں کچھ شبہ نہیں، مگر آپ نے بہت خرچ کرکے ایسی چیز خریدی ہے کہ اگر ضرورت کے وقت اس کو فروخت کریں تو اسے کوئی پھوٹی کوڑی (ایک پیسہ) کی بھی نہ لے ۔ وہ کیا ہے؟ نام اور شہرت۔(صفحہ ۳۱۰،اسلامی شادی)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات نکاح یعنی اسلامی شادی سے متعلق ہیں ۔ ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں