سیدھا راستہ کیا ہے؟

سیدھا راستہ کیا ہے؟

شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمدتقی عثمانی مدظلہم فرماتے ہیں:۔
سیدھاراستہ وہ ہے جس میں ایچ پیچ نہ ہوں۔۔۔ موڑ توڑ نہ ہوں۔۔۔ اورآدمی سیدھا چلا جائے اور جا کر منزل تک پہنچ جائے۔۔۔ اسکو کہتے ہیں صراط مستقیم سیدھی راہ، کوئی موڑ نہیں، کوئی جھول نہیں۔۔۔ کوئی ایچ پیچ نہیں ۔۔۔ سیدھا چلا جارہا ہے۔۔۔ جا کر منزل تک پہنچ گیا ۔۔۔صراط مستقیم کی ہمیں ہر چیز میں ضرورت ہے ۔دنیا کے کاموں میں بھی اور آخرت کے کاموں میں بھی۔۔۔ دنیا اور آخرت کا کوئی کام ایسا نہیں ہے۔۔۔
جس میں صراط مستقیم کی انسان کو ضرورت نہ ہو آخرت کیلئے وہ راستہ چاہیے جو ہمیں سیدھا جنت تک پہنچائے کیوں کہ آخرت کی منزل اللہ جل جلالہ کی رضا ہے۔۔۔ اور اللہ جل جلالہ کی رضا کا مظہر ہے جنت۔۔۔ ایسا سیدھا راستہ جو انسان کو جنت تک پہنچا دے۔۔۔ دنیا کے کاموں میں بھی ہر کام میں انسان کو سیدھا راستہ یعنی صحیح طریقہ کی ضرورت ہے ۔۔۔آپ اگر فرض کر وروزی کمانے کے لئے گھر سے نکلو تو اس کیلئے بھی سیدھا راستہ چاہئے کہ کوئی ایسا راستہ ہو جو سیدھا اس روز گار تک پہنچادے۔۔۔
آپ ملازمت کرنے کیلئے جارہے ہوں، یا تجارت کرنے کیلئے جارہے ہوں یا کاشتکاری کرنے کیلئے جارہے ہوں، کوئی بھی روز گار کا طریقہ اختیار کیا ہو۔۔۔۔ ہر کام میں ضرورت ہے کہ آدمی ایسا راستہ اختیار کرے جو سیدھا اس کو منزل تک پہنچائے اور دنیا کے ہر کام کو دیکھ لو کہ اس میں صحیح طریقہ اختیار کرنا یہ انسان کی ضرورت ہے۔۔۔ صحیح طریقہ سے کھائے پئے۔۔۔لوگوں سے معاملات کرے تو سیدھے راستے کے معاملات کرے۔۔۔ گھر والوں کے ساتھ معاشرت اختیار کرے تو صحیح راستے سے کرے۔۔۔۔
غرض کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس میں سیدھا راستہ مطلوب نہ ہو۔۔۔ اگر ہر چیز میں سیدھا راستہ مل جائے تو دنیا اور آخرت کے سارے مسائل حل ہو جائیں۔

Most Viewed Posts

Latest Posts

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق

صحابہ رضی اللہ عنہم معیارِ حق حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و عمل کو اپنے عقیدہ و عمل کے ساتھ ضم کر کے انہیں معیار حق فرمایا اور اعلان فرمایا کہ ’’سنن نبوت اور سنن...

read more

اَسلاف کے مسلک پر استقامت

اَسلاف کے مسلک پر استقامت حضرت مولانا سرفراز خان صفدررحمہ اللہ نے حضرت سید نفیس الحسینی رحمہ اللہ کے انتقال پُرملال کے موقع پر جو کلمات ارشاد فرمائے وہ ہم سب کیلئے بالعموم اور سلسلہ نفیسیہ کے احباب کیلئے بالخصوص مینارۂ نور ہیں۔حضرت اقدس سید انور حسین شاہ نفیس رقم کی...

read more

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں

فتویٰ کے معاملے میں خصوصی مذاق کی چند باتیں اب میں حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے مذاق فتویٰ کے بارے میں آپ ہی سے سنی ہوئی چند متفرق باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔۔۔ حضرت والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ محض فقہی کتابوں کی جزئیات یاد کرلینے سے انسان فقیہ...

read more