سلطان محمود کا بے مثال انصاف
سلطان محمود کا ایک بھانجا تھا اس کا ایک شادی شدہ عورت کے ساتھ ناجائز تعلق تھا۔۔۔۔۔ اس کے خاوند نے بہت د اد فریاد کی لیکن کسی نے نہ سنی۔۔۔۔۔ قاضی‘ وزیر اور امیر کوئی بھی شہزاد کے مقابلے میں اس غریب کی نہ سنتا تھا۔۔۔۔۔ آخر وہ شخص جرأت وہمت کرکے خود سلطان تک پہنچا اور نہایت دلیری سے اپنے دکھ درد کی تمام داستان بیان کی۔۔۔۔۔ سلطان نے اس کو اطمینان دلایا اور کہا:
میں تمہارا انصاف کروں گا مگر اس راز سے کسی کو آگاہ نہ کرو اور وہ پھر تمہارے مکان پر آئے تو سیدھے میرے پاس پہنچو۔۔۔۔۔بادشاہ نے دربانوں کوبھی تاکید کردی کہ جب یہ شخص آئے تو فوراً مجھے خبر کردو خواہ میں کسی حال میں ہوں۔۔۔۔۔عرض جب شہزادہ حسب عادت گیا اور اس شخص کو اس کے مکان سے باہر نکال کر اس کی بیوی کے پاس جا بیٹھا تو اس نے سلطان کو خبر دی۔۔۔۔۔ سلطان خود آیا اور سارا ماجرا اپنی آنکھوں سے دیکھ کر اپنے بھانجے کا سر تلوار کے ایک ہی وار سے الگ کردیا اور تھوڑے وقفے کے بعد پانی مانگا اور دو نفل ادا کئے۔۔۔۔۔
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

