سلام کے متعلق ہدایات اور سنتیں

سلام کے متعلق ہدایات اور سنتیں

ترجمہ:…حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس وقت تک بہشت میں داخل نہیں ہو گے جب تک ایمان نہ لاؤ اور اس وقت تک تمہارا ایمان کامل نہ ہوگا جب تک تم آپس میں محبت نہ کرو۔ کیا میں تم کو ایک ایسی بات نہ بتلاؤں جب تم اس پر عمل کرو تو تمہارے درمیان محبت بڑھے اور وہ بات یہ ہے کہ سلام کو رواج دو۔ (یعنی آپس میں آشنا و ناآشنا سب کو سلام کرو )۔

سلام کی عظمت

حدیث پاک میں ہے جسے بخاری و مسلم رحمہما اللہ تعالیٰ نے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جب حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا تو ان کو پیدا فرمانے کے بعد ان سے فرمایا جاؤ اور اس (فرشتوں کی) جماعت کو (جو وہاں بیٹھی ہوئی تھی) سلام کرو اور سنو وہ کیا جواب دیتے ہیں وہ جو جواب دیں وہ تیرا اور تیری اولاد کا جواب ہے۔ چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام گئے اور فرشتوں کی جماعت کو مخاطب کرکے السلام علیکم کہا، فرشتوں نے جواب میں کہا وعلیکم السلام و رحمہ اللہ ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فرشتوں نے ’’ورحمۃ اللّٰہ‘‘ کا لفظ زیادہ کیا۔ (مسلم)

سلام کے متعلق آداب اور سنتیں

۔(۱) ابتدائے سلام تو اکثر علماء کے نزدیک سنت مؤکدہ ہے اور حضرت حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ابتداء سلام کرنے میں تو اختیار ہے لیکن سلام کا جواب دینا واجب ہے۔ ایک روایت میں فرمایا سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے پاک ہے۔ (بیہقی) یہ جو حکم ہوا کہ سلام کا جواب دینا واجب و لازم ہے۔ اس سے چند حالات مستثنیٰ ہیں جو شخص نماز پڑھ رہا ہو اگر اس کو کوئی سلام کرے تو اس پر جواب دینا لازم نہیں بلکہ مفسد نماز ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص خطبہ دے رہا ہو، تلاوت میں مشغول ہو، اذان یا اقامت کہہ رہا ہو، دینی کتابوں کا درس دے رہا ہو، وضو کررہا ہو یا انسانی ضروریات کھانا، پینا، استنجا وغیرہ میں مشغول ہو اس کو اس حالت میں سلام کرنا جائز نہیں اور اس کے ذمہ جواب دینا بھی لازم و واجب نہیں۔
۔(۲) سلام کرنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ زبان سے السلام علیکم کہے (اگر دور سے سلام کریں تو ہاتھ کا اشارہ کرتے ہوئے زبان سے بھی السلام علیکم کہیں) ورنہ یہود و نصاریٰ کا طریقہ کہلائے گا جو خلاف سنت ہے۔ (ترمذی، کتاب الادب)…(۳) جب کسی مسلمان بھائی سے ملاقات ہو اوّلاً سلام کریں اور پورا سلام کرنا یہ ہے کہ سلام کے بعد مصافحہ بھی کریں اور پھر اس کی خیریت پوچھیں(عورتیں عورتوں سے مصافحہ کرسکتی ہیں)۔ (ترمذی)
۔(۴) قرآن و حدیث میں سلام کا طریقہ صرف لفظ السلام علیکم ہی بتایا گیا ہے اس کے علاوہ کوئی لفظ مسنون نہیں۔ (۵) جب کوئی شخص اپنے گھر جائے تو اپنے گھر والوں کو سلام کرے کہ اس سے اس کے اور اس کے سب گھر والوں کے لیے برکت ہوگی۔ (ترمذی) … (۶) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کلام سے پہلے سلام کرنا چاہیے۔ (ترمذی) فائدہ:…معلوم ہوا کہ کسی بھی طرح بات شروع ہو خواہ فون پر کیوں نہ ہو السلام علیکم سے کلام کی ابتداء کریں اور ہیلو وغیرہ غیراسلامی کلمات کہنے سے اجتناب کریں۔ (۷) جو شخص سواری پر سوار ہو اس کو چاہیے کہ پیادہ چلنے والوں کو خود سلام کرے اور جو چل رہا ہو وہ بیٹھے ہوئے کو سلام کرے اور جو لوگ تعداد میں قلیل ہوں وہ کسی بڑی جماعت پر گزریں تو ان کو چاہیے کہ سلام میں ابتداء کریں۔ (مسلم) بخاری کی ایک روایت میں فرمایا چھوٹا (کمسن) سلام کرے بڑے کو۔ (۸) بچوں کو بھی سلام کرنا سنت ہے۔ (مسلم)
۔(۹) یہود و نصاریٰ (اور دیگر کافروں) کو سلام کرنے میں پہل نہ کرو۔ اگر یہود و نصاریٰ (اور دیگر کافر غیرمذہب کے لوگ) جب تم کو سلام کریں تو تم ان کے جواب میں وعلیکم کہو (یعنی تم پر بھی)۔ (مسلم کتاب الادب) … (۱۰) جب کوئی کسی مجلس میں پہنچے تو سلام کرے اور اگر بیٹھنے کی ضرورت ہو تو بیٹھ جائے اور پھر جب چلنے لگے تو دوبارہ سلام کرے، اس لیے کہ پہلی مرتبہ کا سلام دوسرا سلام کرنے سے بہتر نہیں ہے۔ (یعنی دونوں سلام حق اور مسنون ہیں)۔ (ترمذی، کتاب الادب)
۔(۱۱) ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے والد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تجھ پر اور تیرے باپ پر سلامتی ہو۔(ابوداؤد، کتاب الادب) …(۱۲) ایک مسلمان بھائی سے بار بار ملاقات ہو تو ہر مرتبہ سلام کرنا چاہیے اور جس طرح اوّل ملاقات کے وقت سلام مسنون ہے اسی طرح رُخصت کے وقت بھی سلام مسنون ہے اور ثواب ہے۔ (ابوداؤد، کتاب الادب)
۔(۱۳) کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے کسی (مسلمان) بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلق رکھے کہ جب وہ ملیں تو یہ ایک طرف منہ پھیرلے اور دوسرا دوسری طرف اور دونوں میں اچھا وہ ہے جو سلام کی ابتداء کرے۔ (بخاری، کتاب الادب) … (۱۴) نماز کے آخر میں جب آدمی سلام پھیرے تو دائیں طرف سلام پھیرتے وقت یہ نیت کرلے کہ میرے دائیں جانب جتنے مسلمان اور فرشتے ہیں ان سب پر سلامتی بھیج رہا ہوں اور اسی طرح بائیں جانب بھی۔
اللہ رب العزت ہم سب کو ان سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

سنت والی زندگی اپنانے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر مطلوبہ کیٹگری میں دیکھئے ۔ اور مختلف اسلامی مواد سے باخبر رہنے کے لئے ویب سائٹ کا آفیشل واٹس ایپ چینل بھی فالو کریں ۔ جس کا لنک یہ ہے :۔
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

Most Viewed Posts

Latest Posts

مختلف سنتیں

مختلف سنتیں سنت-۱ :بیمار کی دوا دارو کرنا (ترمذی)سنت- ۲:مضرات سے پرہیز کرنا (ترمذی)سنت- ۳:بیمار کو کھانے پینے پر زیادہ زبردستی مت کرو (مشکوٰۃ)سنت- ۴:خلاف شرع تعویذ‘ گنڈے‘ ٹونے ٹوٹکے مت کرو (مشکوٰۃ) بچہ پیدا ہونے کے وقت سنت-۱: جب بچہ پیدا ہو تو اس کے دائیں کان میں اذان...

read more

حقوق العباد کے متعلق سنتیں

حقوق العباد کے متعلق ہدایات اور سنتیں اولاد کے حقوق حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہیں کہ: ٭ مسلمانو! خدا چاہتا ہے کہ تم اپنی اولاد کے ساتھ برتائو کرنے میں انصاف کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔۔۔۔ ٭ جو مسلمان اپنی لڑکی کی عمدہ تربیت کرے اور اس کو عمدہ تعلیم دے اور...

read more

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں

عادات برگزیدہ خوشبو کے بارے میں آپ خوشبو کی چیز اور خوشبو کو بہت پسند فرماتے تھے اور کثرت سے اس کا استعمال فرماتے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتے تھے۔۔۔۔ (نشرالطیب)آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخر شب میں بھی خوشبو لگایا کرتے تھے۔۔۔۔ سونے سے بیدار ہوتے تو قضائے حاجت سے...

read more