سلامتی کے ساتھ جنتمیں داخل ہونے کا نبوی نسخہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک مرتبہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا حضور! جب میں آپ کو دیکھتا ہوں میرا جی خوش ہوجاتا ہے اور میری آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں آپ ہمیں تمام چیزوں کی اصلیت سے خبردار کردیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ابوہریرہ ! تمام چیزیں پانی سے پیدا کی گئی ہیں۔۔۔۔پھر میں نے کہا یا رسول اللہ ! مجھے کوئی ایسا عمل بتا دیجئے جس سے میں جنت میں داخل ہوجائوں۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’(۱) لوگوں کو سلام کیا کرو(۲) کھانا کھلایا کرو(۳)صلہ رحمی کرتے رہو(۴) اور رات کو جب لوگ سوئے ہوئے ہوں تم تہجد کی نماز پڑھا کرو تاکہ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہوجائو۔۔۔۔ ‘‘ (تفسیر ابن کثیر: جلد۳ صفحہ ۳۷۴)
اگرآپ کو یہ واقعہ پسند آیا ہے تو اسکو شئیر ضرور کریں اور اس طرح کے دیگر اسلامی واقعات اور اولیاء اللہ کے حالات و تذکرے آپ ہمارے ویب سائٹ
https://readngrow.online
پر بالکل مفت میں پڑھ سکتے ہیں ۔
تمام اسلامی مواد اور دیگر کیٹگریز کو دیکھنے کے لئے یہ لنک وزٹ کریں
https://readngrow.online/readngrow-categories/
نیز ہم اس ویب سائٹ کی مفید چیزوں کو اس واٹس ایپ چینل پر بھی شئیر کرتے رہتے ہیں ۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaviXiKHFxP7rGt5kU1H
یہ چینل فالو کرلیں ۔

