سفر حج میں جماعت سے نماز نہ پڑھنے کی بے برکتی

سفر حج میں جماعت سے نماز نہ پڑھنے کی بے برکتی

حضرت خواجہ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک واعظ کی حکایت بیان فرمائی جس کے وعظ میں بہت اثر تھا مگر حج سے آنے کے بعد وہ اثر نہ رہا۔ اس نے بیان کیا کہ خداوند عالم الغیب خوب جانتا ہے کہ اس عرصہ میں کہ میں گیا اور آیا ہوں کوئی جرم و گناہ مجھ سے نہیں ہوا ہے ، سوائے ایک قصور کے اور میں نے جبھی جان لیا تھا کہ کوئی عمدہ نعمت مجھ سے چھین لی جائے گی اور ویسا ہی ہوا۔ اور وہ خطا یہ تھی کہ ایک نماز باجماعت مجھ سے فوت ہوگئی کہ امام کے ساتھ ہو کر بھی جماعت سے محروم رہا ، یہ بے لطفی اس کی شامت ہے۔ یہ کہہ کر حضرت خواجہ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی رحمۃ اللہ علیہ پر گریہ طاری ہوا اور حاضرین بھی رونے لگے کہ ایک نماز باجماعت فوت ہونے کے سبب سے کہ وہ بھی وقت پر پڑھی مگر تنہا پڑھی ، یہ خرابی واقع ہوئی اور قبولیت ِ عام جاتی رہی تو جو لوگ بیچارے بالکل جماعت سے نماز نہیں پڑھتے اور اکثر ان کی نمازیں قضا ہوجاتی ہیں ، ان کا کیا حال ہوگا، اور کتنی نعمتوں اور فوائد سے محروم رہتے ہوں گے۔ (امدادالحجاج ،صفحہ ۱۹۱)

حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

Most Viewed Posts

Latest Posts

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت

حرم پاک کے حدود مقر رکرنے کی حکمت و مصلحت ارشاد فرمایا کہ مکہ کے لئے حرم مقرر کرنے میں یہ راز ہے کہ ہر چیز کے لئے ایک خاص طرز کی تعظیم ہوتی ہے چنانچہ کسی دین کی یہ تعظیم ہے کہ اس میں کسی چیز سے تعرض نہ کیا جائے۔ اور دراصل یہ تعظیم بادشاہوں کی حد اور ان کی شہر پناہوں...

read more

میقات کی حقیقت

میقات کی حقیقت ارشاد فرمایا کہ میقات کی اصل یہ ہے کہ مکہ میں (حاجی کو) ایسی حالت میں آنا چاہئے کہ نفس ذلت کی حالت میں ہو (یعنی سر کھلاہو، لباس سے بندگی و غلامی ٹپکتی ہو) شارع علیہ السلام کو یہی مطلوب ہے، لہٰذا ضروری ہوا کہ مکہ سے پہلے احرام باندھیں ۔ پھر اگر اس بات...

read more

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں

کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیں کیا مسلمان کعبہ و حجر اسود کو معبود بناتے ہیںارشاد فرمایا کہ بعض غیر قوموں نے اعتراض کیا ہے کہ مسلمان بت پرستی کرتے ہیں یعنی کعبہ کی طرف سجدہ کرتے ہیں ۔ اس شبہ کا جواب یہ ہے کہ اوّل تو ہم خانہ کعبہ کو مسجود نہیں سمجھتے...

read more