سفر حج سفر عشق ہے
فرمایا کہ سفر حج میں لوگ بہت بہت پریشانیاں اٹھاتے ہیں ۔ سخت دقتیں پیش آتی ہیں۔ یوں چاہئے کہ پختہ ہوکر سب کاموں کو اﷲ کے سپرد کردے۔ ان شاء اﷲ تعالیٰ بہت آسانی سے سب امور طے ہوجائیں گے۔ چنانچہ ہمیں بہت سہولت رہی تھی۔ ہم نے دیکھا کہ بڑے بڑے امراء وزنی اسباب کو اپنی کمروں پر لادتے تھے۔ نوکروں نے بھی ان کو جواب دے دیا۔ لوگ روپے کے زعم میں آجاتے ہیں،یہ غلطی ہے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ اس سفر کو سفر عشق سمجھے۔ پھر سب تکالیف راحت معلوم ہوں گی۔ (مقالات ِ حکمت و مجادلات ِ معدلۃ اول ، جلد ۱۲، صفحہ ۱۹۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات جو حج سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

