سر سید احمد خان سے بہت گمراہی پھیلی
ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سر سید احمد خان کی وجہ سے بڑی گمراہی پھیلی۔ یہ نیچریت زینہ ہے اور جڑ ہے الحاد کی اس سے پھر شاخیں چلی ہیں۔ یہ قادیانی اس نیچریت ہی کا اول شکار ہوا۔ آخر یہاں تک نوبت پہنچی کہ استاد یعنی سرسید احمد خاں سے بھی بازی لے گیا کہ نبوت کا مدعی بن بیٹھا۔ غلام احمد ایسا بچہ نہ تھا قصداً ایسا کیا۔ شروع میں گو ممکن ہے کہ دھوکہ ہو لیکن آخر میں تو اپنی بات کی پچ اور اس پر ہٹ اور سد ہوگئی تھی۔ غرضیکہ ہے یہ نیچریت ہی سے ناشی۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۶)
