سرسید نے لاکھوں مسلمانوں کے ایمان برباد کئے

سرسید نے لاکھوں مسلمانوں کے ایمان برباد کئے

ایک صاحب نے عرض کیا کہ سر سید کی وجہ سے زیادہ ہندوستان میں گڑ بڑ پھیلی لوگوں کے عقائد خراب ہوئے فرمایا کہ گڑ بڑ کیا معنی اس شخص کی وجہ سے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کے ایمان تباہ اور برباد ہوگئے۔ ایک بہت بڑا گمراہی کا پھاٹک کھل گیا اس کے اثر سے اکثر نیچری ایمان سے کورے ہوتے ہیں ہمارے قصبات میں ایک شخص انگریزی خواں وکیل ہے اس نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق یہ کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آپ بہت بڑے قوم کے رفارمر تھے آپ نے عرب جیسی جاہل قوم کی اصلاح کی۔ آپ بہت بڑے مصلح ہیں اس وقت کے مطابق اصلاح فرمائی باقی پیغمبری یہ محض ایک مذہبی خیال ہے اور اس وقت کیلئے وہ اصلاحات کافی نہیں یوں ہی لوگ لکیر کے فقیر بنے ہوئے ہیں باقی اس سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ میں اس سے آپ کی توہین کرنا چاہتا ہوں نہیں نہیں میں ان کو ایک بہت بڑا رفارمر اور مصلح سمجھتا ہوں میرے دل میں آپ کی قدر ہے اب ایسے بد فہموں اور بد عقلوں کا کیا علاج اور کیا فتویٰ دیا جائے۔(ملفوظات حکیم الامت جلد نمبر ۶)

Most Viewed Posts

Latest Posts

تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا

تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔۔’’اجتہاد فی الدین کا دور ختم ہو چکا توہو جائے مگر اس کی تقلید کا دور کبھی ختم نہیں ہو سکتا‘ تقلید ہر اجتہاد کی دوامی رہے گی خواہ وہ موجودہ ہو یا منقضی شدہ کیونکہ...

read more

طریق عمل

طریق عمل حقیقت یہ ہے کہ لوگ کام نہ کرنے کے لیے اس لچر اور لوچ عذر کو حیلہ بناتے ہیں ورنہ ہمیشہ اطباء میں اختلاف ہوتا ہے وکلاء کی رائے میں اختلاف ہوتا ہے مگر کوئی شخص علاج کرانا نہیں چھوڑتا مقدمہ لڑانے سے نہیں رکتا پھر کیا مصیبت ہے کہ دینی امور میں اختلاف علماء کو حیلہ...

read more

اہل علم کی بے ادبی کا وبال

اہل علم کی بے ادبی کا وبال مذکورہ بالا سطور سے جب یہ بات بخوبی واضح ہوگئی کہ اہل علم کا آپس میں اختلاف امر ناگزیر ہے پھر اہل علم کی شان میں بے ادبی اور گستاخی کرنا کتنی سخت محرومی کی بات ہے حالانکہ اتباع کا منصب یہ تھا کہ علمائے حق میں سے جس سے عقیدت ہو اور اس کا عالم...

read more