سجادہ نشینی کی رسم
بسلسلہ ملفوظات حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی نور اللہ مرقدہ
ارشاد فرمایا کہ اگر شیخ کسی کو مجاز نہ کر گیاہو تو مریدین کا اس کے خاندان میں کسی بالغ یا نابالغ کوصاحب ِ سجادہ و خلیفہ بنا دینا بالکل رسم پرستی و جہالت ہے ۔ ایسوں سے مرید ہونا اپنے دین و ایمان کو تباہ کرنا ہے ۔ افسوس ہے کہ آج کل پیر زادگی و صاحب سجادگی کی بد رسم نے یہ حالت کردی ہے کہ الامان و الحفیظ ، اپنے نسب کو ذریعہ معاش بنا رکھا ہے۔(آداب ِ شیخ و مرید، صفحہ ۲۱۴)
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ کے یہ ملفوظات شیخ و مرید کے باہمی ربط اور آداب سے متعلق ہیں ۔ خود بھی پڑھیں اور دوستوں سے بھی شئیر کریں ۔
مزید ملفوظات پڑھنے کے لئے ہماری ویب سائٹ
https://readngrow.online
اپنے پاس محفوظ کرلیں ۔
اس طرح کے ملفوظات روزانہ اس واٹس ایپ چینل پر بھی بھیجے جاتے ہیں
https://whatsapp.com/channel/0029VaJtUph4yltKCrpkkV0r
چینل جوائن کریں

