سب فقہاء ہمارے ماہتاب و آفتاب ہیں

سب فقہاء ہمارے ماہتاب و آفتاب ہیں

حضرت مولانا محمد اسلم شیخوپوری صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔
۔’’مسلکِ حق کے دین کے پیشوائوں، اماموں پر اعتراض یا ان کی گستاخی کرنا بہت ہی بری چیز ہے۔۔۔۔ میں نے اپنے بزرگوں سے سنا ہے، دین کے کام سے محروم کرنے والی چیز دوسروں پر اعتراض کرنا ہے اور علماء کرام، بزرگ اور مسلکِ حق کے اکابرین کی تذلیل اور گستاخی کرنی ہے۔۔۔۔
اختلافِ رائے اگر اہل اللہ اور علماء میں ہو جائے تو مضائقہ نہیں، لیکن بے ادبی یا تذلیل کسی حالت میں جائز نہ ہو گی، اس لیے کہ وہ بہرحال عالم دین ہے، جس سے آپ اختلاف کر سکتے ہیں، مگر اس کا مقام و منصب بطور نائبِ رسول کے ہے، اس کی عظمت واجب ہو گی۔۔۔۔
ہم امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ کی فقہ پر عمل کرتے ہیں، امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ پچاسیوں مسئلوں میں ان سے اختلاف کرتے ہیں، مگر ادنیٰ درجہ کی بے ادبی قلب میں امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کی نہیں آتی اور جیسا کہ امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ واجب التعظیم ہیں۔
ویسے ہی امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ بھی، دونوں ماہ تاب و آفتاب ہیں، دونوں سے نور اور برکت حاصل ہو رہی ہے، کسی طرح جائز نہیں کہ ادنیٰ درجہ کی گستاخی دل میں آ جائے۔۔۔۔ (تحفۃ الائمۃ)

Most Viewed Posts

Latest Posts

اختلاف کی دو قسمیں

اختلاف کی دو قسمیں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔علماء کرام میں اگر اختلاف ہو جائے تو اختلاف کی حد تک وہ مضر نہیں جب کہ اختلاف حجت پر مبنی ہو ظاہر ہے کہ ایسی حجتی اختلافات میں جو فرو عیاتی ہوں ایک قدرمشترک ضرور ہوتا ہے جس پر فریقین...

read more

اختلاف کا اُصولی حل

اختلاف کا اُصولی حل محترم پروفیسر ڈاکٹر عبدالرئوف صاحب اپنے رسالہ ’’اِسلامی بینکاری‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں:مخلص و محقق اور معتبر اکابر علمائے کرام کے درمیان کسی مسئلہ کی تحقیق کے سلسلے میں جب اختلاف ہوجائے تو بزرگ اکابر حضرات رحمہم اﷲ تعالیٰ کے ارشادات میں مکمل...

read more

ایک ڈاکو پیر بن گیا

ایک ڈاکو پیر بن گیا قطب الارشادحضرت مولانا رشید احمد گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ ایک مرتبہ اپنے مریدین سے فرمانے لگے تم کہاں میرے پیچھے لگ گئے۔۔۔۔ میرا حال تو اس پیر جیسا ہے جو حقیقت میں ایک ڈاکو تھا۔۔۔۔ اس ڈاکو نے جب یہ دیکھا کہ لوگ بڑی عقیدت اور محبت کے ساتھ پیروں کے پاس...

read more