سال بدل رہا ہے ۔۔۔ خود کو بھی تبدیل کریں (74)۔
دن رات کا تبدیل ہونا اور مہ وسال کا بدل جانا انسان کے لئے ایک تنبیہ اور یاددھانی ہوتی ہے۔ جس کا مطلب ہوتا ہے کہ عمرعزیز ڈھلتی جارہی ہے۔
جب رات کا اندھیرا ہوتا ہے تو یہ پیغام ہوتا ہے کہ زندگی کا ایک دن کم ہوگیا۔ پھر جب ہفتہ گزرتا ہے تو دوبارہ یاددھانی کہ اب ایک ہفتہ گزر گیا اور یہی حال مہ و سال کا ہے۔ لیکن اس میں نشانی صرف اُن لوگوں کے لئے ہے جو عقل والے ہیں ۔
جو سمجھدار ہیں اور اپنی ذات کا محاسبہ کرتے ہیں اور اپنے نفس پر نگرانی رکھتے ہیں۔ اُنکے لئے دن رات اور ماہ و سال کا گزرنا بہتری کا سبب ہوتا ہے۔
وہ لوگ جو اپنے ہر آنے والے دن کو اور ہر آنے والے سال کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اُنکے لئے زبردست موقع ہوتا ہےکہ اس وقت خود پر غور کریں پورے ایک سال پر نظر دوڑائیں کہ اگر کسی کی حق تلفی ہوئی ہو، کسی کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہو، کوئی ایسے گناہ جوبے خیالی میں سرزد ہوتے ہیں یا پھر ایسے اعمال جو رب کی ناراضی کا سبب بنتے ہوں ۔ اُن سب کو کاغذ پر لکھ کر غور وخوض کریں اور اپنے آپ کو یہ بات سمجھائیں کہ یہ سب سے بہترین موقع ہے خود کو بدلنے کا۔
زندگی نے ایک نیا رُخ لیا ہے۔ سال بدل رہا ہے۔ اس موقع پر خود کو راہ راست پر لانے کی کوشش کریں۔ پچھلے گناہوں کو چھوڑنے کا پکا ارادہ کریں۔
نئے سال کے موقع پر نیا عزم اور نئی اُمید پیدا کریں۔ وعدہ کریں کہ آج کے بعد اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والا کوئی کام نہیں کریں گے ۔ کسی کا حق نہیں دبائیں گے۔ کسی پر ظلم یا ناحق جھگڑا فساد نہیں کریںگے۔ اسلامی احکامات یعنی شریعت کی مکمل پابندی کریں گے۔ اور اللہ تعالیٰ کی عبادت میں اور اللہ کو راضی کرنے میں اپنی پوری قوت لگا دیں گے۔
وعدہ کریں اور مصمم ارادہ کریں۔ کیونکہ ارادہ پر بھی نیکی ہے اورپھر انسان کے ذمہ ارادہ کرنا اور اللہ تعالیٰ سے مدد مانگنا ہے۔ پھر آگے رب جانے اور اسکا فیصلہ جانے۔ ان شاء اللہ ضرور مدد ملے گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
اور یہ نیا سال خوشیوں اور نیکیوں بھرا ہو۔ آمین ۔
نوٹ : یہ ’’آج کی بات‘‘ ایک بہت ہی مفید سلسلہ ہے جس میں حذیفہ محمد اسحاق کی طرف سے مشاھدات،خیالات اور تجربات پر مبنی ایک تحریر ہوتی ہے ۔ یہ تحریر ہماری ویب سائٹ
Visit https://readngrow.online/ for FREE Knowledge and Islamic spiritual development.
پر مستقل شائع ہوتی ہے ۔ ہر تحریر کے عنوان کے آگے ایک نمبر نمایاں ہوتا ہے ۔ جس اسکی قسط کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ کون سی قسط ہے ۔ پچھلی قسطیں بھی ہماری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ اگر کوئی پیغام یا نصیحت یا تحریر آپکو پسند آتی ہے تو شئیر ضرور کریں ۔ شکریہ ۔
مزید اپڈیٹس کے لئے ہمارے واٹس ایپ چینل کو ضرور فالو کریں
https://whatsapp.com/channel/0029Vb0Aaif4o7qSPFms4g1M

